پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی 24گھنٹوں میں 50سے زائد افراد جاں بحق

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران59 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد7ہزار 662 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری کیے گئے

تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد3لاکھ 74 ہزار 173 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے 3لاکھ 29 ہزار828 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور36ہزار683 زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد26 ہزار569، خیبرپختونخوا44 ہزار97، سندھ ایک لاکھ 62 ہزار227، پنجاب ایک لاکھ 14 ہزار10، بلوچستان 16 ہزار744، آزاد کشمیرمیں6ہزاراور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 526 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار848افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار816، خیبر پختونخوا ایک ہزار325، اسلام آباد278، گلگت بلتستان94، بلوچستان میں 161 اور ا?زاد کشمیر میں140 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ

بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…