پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی جلسے سے نوازشریف خطاب کرینگے یا نہیں؟پتہ چل گیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور،پشاور(این این آئی، آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ جلسے سے خطاب نہیں کرینگے۔ بتایا گیا ہے کہ جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی۔ مریم نواز

کے مطابق نواز شریف کے گردوں میں زیادہ تکلیف ہے اس لئے وہ خطاب نہیں کر سکیں گے۔یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کے لیے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کے لیے کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور 10 ہزار کے قریب جلسے کے شرکا کے لیے کرسیاں لگائی جائیں گی۔ علاقہ پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کو ہدایت کی تھی کہ وہ لائے جانے والے کنٹینرز نہ لگائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت سے کہا تھا کہ وہ لائے جانے والے کنٹینروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے اس سلسلے میں علاقہ پولیس سے کہا کہ لائے جانے والے تمام کنٹینرز جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے۔پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ لائے جانے والے کنٹینرز راستے میں رکھنے کے لیے نہیں لائے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کی زیر نگرانی کارکنان لائے جانے والے کنٹینرز کو لگانے میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…