جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکول بند کرنے کیساتھ ساتھ بچوں پر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگانے کی تیاریاں ، اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اہم تجویز پیش

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا میں سکولوں کو بند کرنے پر گرما گرم بحث ہوئی ،نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کمیٹی میں سکول بند کرنے کیساتھ بچوں کے گھرسے غیر ضروری نکلنے پر بھی پابندی عائد کرنے پر تبصرہ ہوا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے سکولوں کیساتھ بچوں پر غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی ،انہوں نے کہا سکول بند کرنے ہیں تو پھر کوئی بچہ شاپنگ مال اور پارک میں جانے کے لئے گھر سے نہ نکلے ۔انہو ں نے کہا کہ ایک طرف سکول بند تو دوسری طرف بچے سیرو تفریح پر نکل جاتے ہیں ۔ سکول بند کرنے کا کیا فائدہ جب بچوں نے پارکس میں اور شاپنگ مال میں جانا ہے۔صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے ڈاکٹر مراد کی تجویز کو بھی این سی او سی کے سامنے پیش کرنے کا کہا ہے ۔دریں اثناپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25

ہزار 278 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 2 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 265 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 4 ہزار 99 مریض زیر علاج ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 348 مریض زیر علاج ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہے اور اب تک ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…