ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

25سال بعدکراچی سرکلر ریلوے دوبارہ بحال،آج اور کل مفت سفر، اسکے بعد کرایہ کتنا ہوگا؟شیخ رشید نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرکلر ریلوے کا کریڈٹ چیف جسٹس پاکستان کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید اربن ٹرانسپورٹ مکمل کریں گے جس میں عوام کو ساری سہولت دیں گے۔ ایک انٹرویومیںشیخ رشید نے کہا

کہ کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے، 40 کلومیٹر ٹریک مکمل کیا ہے اور 13 اسٹاپ کے ساتھ سروس شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے، کے سی آر کا کریڈٹ عمران خان کو بھی جاتا ہے اور ٹرین چلنے پر سندھ حکومت بھی اس کا مکمل کریڈٹ لے سکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ دوسال میں ٹریک بنے گا، یہ ایک دو دن کی بات نہیں ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید اربن ٹرانسپورٹ مکمل کریں گے جس میں عوام کو ساری سہولت دیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ قبضہ مافیا کو سندھ حکومت نے ہٹانا ہے، اس حوالے سے ہمیں کراچی میں کسی سیاسی جماعت کی سپورٹ نہیں، سندھ حکومت کا کام ہے قبضہ کیے ہوئے اسٹیشن خالی کرائے اور ہم خالی کرائیں گے بہت بڑا قبضہ ہے، ریلوے کی زمین پر اتنا قبضہ ہے کہ ایک پلاٹ بیچیں تو ریلویکا سارا خسارہ ختم ہوسکتاہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا کہ سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے ہوگا اور

750 روپے کا پاس بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے میں آج اور کل لوگوں کو مفت سفر کرائیں گے۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گلگت میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے، اگر یہ اپوزیشن گلگت کے الیکشن نہیں مان سکتی تو پاکستان

میں کوئی الیکشن نہیں مانا جاسکتا، وہاں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیگی، اگلے سال آزاد کشمیر اور مارچ میں سینٹ کے انتخابات ہوں گے، اپوزیشن اس کی فکر کرے ، حکومت کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی، پانچ سال مکمل کرے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…