جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چینی بحران انکوائری برطرف افسر نے عمران خان اور شہزاد اکبر پر سنگین الزامات عائد کر دئیے،نیا پنڈوراباکس کھل گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)چینی کمیشن کی تحقیقات کے دوران معطل اور بعد میں انکوائری کے نتیجے میں نوکری سے برطرف افسر سجاد مصطفی باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور مشیر شہزاد اکبر پر براہ راست الزام عائد کیے ہیں کہ انھوں نے

شوگر مافیا کو 400 ارب روپے سے زیادہ کا فائدہ پہنچایا، وہ اس معاملے پر عدالت جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی باجوہ نے کہا کہ انھیں نوکری سے ہٹانے کا فیصلہ بہت پہلے ہو چکا تھا۔خیال رہے کہ سجاد باجوہ انکوائری کمیشن کی 9 میں سے پہلی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور انھیں وفاقی وزیر خسرو بختیار کی شوگر مل کی تحقیقات کا کام سونپا گیا تھا۔سجاد باجوہ نے کہاکہ کمیشن کی انکوائری کے دوران انہوں نے چینی کی افغانستان اسمگلنگ پر شکوک کا اظہار کیا تھا، اور چینی کے کاروبار میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر جیسے اداروں کے کردار کے متعلق سوالات اٹھائے تھے، اسی وقت حکومت میں شامل کچھ طاقتور لوگ ان کے خلاف ہو گئے جو نہیں چاہتے تھے کہ وہ ان پہلوئوں پر تحقیقات کریں جن سے اس مافیا کو قابو کیا جا سکتا تھا جب کہ شوگر کمیشن کا سارا ڈرامہ ہوا تھا جس کا مقصد چینی کی قیمت کو نیچے لانے کے بجائے کچھ

اور تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور مرزا شہزاد اکبر نے ان الزامات کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ ان کا یا وزیر اعظم کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں اور وہ تو سجاد باجوہ کو جانتے بھی نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…