اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام ایم این ایز کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کوسامنے لانا اوران سے سورس پوچھنا کرپشن ختم کرنیکا بہترین طریقہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ
کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا نام لے کر جو مولانا فضل الرحمٰن نے بات کی ہے وہ سو فیصد غلط ہیں اور مجھے افسوس ہے اتنے بڑے مجمع میں مجھے مس کوڈ کیا گیا میں نے نہ ایسی بات کی ہے نہ عمران خان نے مجھے یہ کہا بلکہ میں یہ بھی آپ کو بتادوں کہ جب تک میں رہا عمران خان نے مجھے کبھی کسی قسم کی چیز سے نہیں روکامیں پہلے عمران خان کا دوست ضرور تھامگر اب میں اُن کا سپورٹر بن گیا ہوں ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے میں نے ان کے ساتھ پانچ مہینے گزارے ہیں اور میں سمجھتا ہوں شاید ہی کسی وزیراعظم نے کسی ایف بی آر چیئرمین کو کبھی اتنا اسپیس دیا ہوگا جتنا عمران خان نے دیا۔دریں اثنا ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں شب زیدی کا کہنا ہے کہ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد خبر ہے کہ وزیراعظم نے انہیں کسی کیخلاف کاروائی سے روکا، ایسا کبھی نہیں ہوا۔عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں، ہمیشہ ان کیساتھ ہوں، ان کی ایمانداری کی قسم کھا سکتا ہوں۔ عمران خان نے ہر لحاظ سے میرا
ساتھ دیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے6 مئی 2019 کو معروف ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا تھا۔ جس کے بعد شبر زیدی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے تھے اور شبر زیدی کی بطور چیئرمین اعزازی تقرری بھی فوری طور پر ختم کردی گئی تھی۔