جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی اور گندم کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے کوویڈ وبا کے علاج میں استعمال ہونے والے61 اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دینے اور پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے قیام ،نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیویلپمنٹ کے چیئر پرسن اور ممبر کی تعیناتی ، ربینہ سعید کو بطور چیئر پرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ تعیناتی ،سرکاری اداروں و کمپنیوں میں

چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتیوں کے طریقہ کار اور پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈیمک بورڈ کے چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں گندم اور چینی کی کوئی کمی نہیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ ممبران قومی اسمبلی کے اپنے حلقوں کے مسائل کے لیے ایک واضح طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، اس ضمن میں بروقت مسائل حل نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور شکایات سے متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کابینہ نے محترمہ رینہ سعید خان کی بطور چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ نے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیویلپمنٹ کے چیئر پرسن اور ممبر تعینات کرنے کی منظوری دی۔کمیشن میں صوبوں، اسلام آباد، اقلیتوں اور خواتین کی نما ئندگی شامل ہے۔ کابینہ نے ملک کے 19 اضلاع میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانونی اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی۔ یہ اختیارات کوویڈ19- (پریوینشن آف سمگلنگ) آرڈیننس 2020کی شق نمبر 8(2)کے تحت دیے گئے ہیں۔اہم سرکاری اداروں و کمپنیوں میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتیوں کے طریقہ کار کی اصولی منطوری دی گئی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تعیناتیوں کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پرمبنی ہونا چاہیے۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ 28اکتوبر2020اور 4نومبر2020کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے

فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے مورخہ 21 اکتوبر2020 و 5نومبر2020کو منعقدہ اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔کابینہ نے کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے مورخہ 29 اکتوبر2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق موخر کی اور اگلے کابینہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کوویڈ وبا کے علاج میں استعمال ہونے والے61 اشیاء پر

ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈیمک بورڈ کے چیئر مین کی تعیناتی کی منظوری دی۔کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔کابینہ نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے ویزا پالیسی مزید سہل بنانے کے لیے وزیر خارجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی جو اس ضمن میں سفارشات مرتب کر کے کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔کابینہ نے ربیع فصل خصوصا گندم کے لیے وزیر اعظم امدادی پیکیج کی منظوری دی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…