پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کا بڑا فیصلہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین جے ڈی ڈبلیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے مستعفی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں اعلان کیا گیا کہ راحیل مسعود ، جو کمپنی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن 16 نومبر 2020 سے

قابل عمل ہو گا۔ راحیل مسعود مختلف بڑی کمپنیوں میں بڑے عہدوں پر کام کرچکے ہیں ، جے ڈی ڈبلیو میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد وہ اپنے تجربات سے اس کمپنی کو فائدہ پہنچائیں گے۔ انہوں نے 1972 سے 1988 تک فوج میں بھی اپنی خدمات دیں۔ جس کے بعد انہوں نے ریاض بوٹلرز لاہور میں بطور ایڈمن اینڈ ٹرانسپورٹ منیجر جوائننگ دی جہاں انہوں نے 1991 تک کام کیا۔1991 میں انہوں نے جے ڈی ڈبلیو جوائن کیا۔ 1995 سے 2008 تک انہوں نے مختلف بڑی کمپنیوں میں بھی کام کیا۔ جس کے بعد 2012 میں انہیں جے ڈی ڈبلیو کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ایک وسیع تحقیقات کے ذریعہ شوگر انڈسٹری میں ایک ذخیرہ اندوز مافیا بے نقاب کیا تھا جس کے نتیجے میں یہ حقائق سامنے آئے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن 2010 سے شوگر انڈسٹری میں ذخیرہ اندوزی کی منفی سرگرمیوں میں بذات خود پیش پیش رہی ہیں۔اس رپورٹ میں چینی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے پس پردہ اسباب کا تعین کرتے ہوئے یہ نتیجہ نکالا گیا کہ شوگر ملز برآمدات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے یا اس پر قابو پانے یا اسے مستحکم رکھنے کا متفقہ فیصلہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کرتی ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور جے ڈی ڈبلیو شوگر مل پر مارے جانے والے چھاپوں کے دوران انکشاف ہوا کہ ایسی مشکوک سرگرمیاں 2010 سے جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…