کورونا وائرس صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

17  ‬‮نومبر‬‮  2020

بیجنگ ( آن لائن)صدی کی خطرناک ترین وبا کورونا وائرس کو ایک سال مکمل ہو گیا۔چین کے شہر ووہان میں 17 نومبر 2019 کو کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور سب سے پہلے ووہان میں ہی کورونا وائرس پر قابو پایا گیا۔ کہا گیا کہ کورونا وائرس جانورں سے انسانوں میں منتقل ہوا،

جب سائنسدانوں نے ایک مریض کے جسم سے لیے جانے والے وائرس کا جائزہ لیا تو سیدھا اشارہ چمگادڑوں کی جانب کیا گیا۔چین نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال 6 روز میں تعمیر کیا۔ دوسری جانب ووہاں میں ہر قسم کی آمدورفت معطل اور لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا گیا تھا۔کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو اسے عالمی وبا قرار دیا تھا۔کرونا وائرس کی عام علامات میں نظام تنفس کے مسائل (کھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری)،نزلہ، نظام انہضام کے مسائل (الٹی، اسہال وغیرہ) اور تھکاوٹ جیسی علامات شامل ہیں۔ شدید انفیکشن نمونیہ، سانس نہ آنے یہاں تک کہ موت کا سبب بن سکتا ہے۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ یورپ اور امریکہ متاثر ہوئے جبکہ ایک سال کے دوران مہلک وائرس 13 لاکھ سے زائد جانیں نگل چکا ہے اور دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…