جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

میرے پلاٹ کا قبضہ ابھی تک نہیں چھڑایا جاسکا وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی عبد الاحد کا انکشاف

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے بہنوئی عبدالاحد نے ایک انٹرویومیں بتایا ہے کہ میرے پلاٹ کا قبضہ اب تک نہیں چھڑایا جاسکا ،یوسف جو کہ میرے ساتھ والے پلاٹ کا مالک تھا اس کے قتل کے بعد انہیں بھی دھمکیاں دی گئیں اور کہاگیا کہ یہ خطرناک لوگ ہیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ باقی پلاٹوں کا قبضہ بھی چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں پلاٹ کا قبضہ ملنے کے بعد عدالت سے پھر حکم امتناعی دے دیاگیا، ابھی تک پلاٹ ان کے نام نہیں ہوسکا۔وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں میرے بہنوئی کے پلاٹ پر قبضہ کرلیا گیا تھا میں نے اقتدارمیں آکر کئی بار آئی جی پنجاب پولیس سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا اور ایک دن قبضہ مافیا نے بہنوئی کے برابر والے پلاٹ کے مالک کو گولی مار دی،اس واقعے کے بعد میں نے عمر شیخ کو بطور سی سی پی او لاہور لانے کا فیصلہ کیا جنہوں نے آتے ہی قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی اولاہور عمر شیخ نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیاتھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…