پی ٹی ایم کیوں افغان جنگ میں فریق بن رہی ہے؟ حزب اسلامی کا محسن داوڑ کو جواب

17  ‬‮نومبر‬‮  2020

کابل (این این آئی)حزب اسلامی افغانستان کے رہنما اورپارٹی کے سربراہ گلبدین حکمتیار کے بیٹے حبیب الرحمن حکمتیار نے پی ٹی ایم کے ایک رہنما محسن داوڑ کی جانب سے ان کے والد کے خلاف بیان بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کیوں پاکستان سے افغانستان کے جنگ میں سائیڈ لے رہے ہیں یاد رہے کہ محسن داوڑ نے اتوار کو میران شاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

کہا تھا کہ افغانستان میں حکمتیار کو شکست ہوئی تھی لیکن پاکستان میں اس کو پروٹوکول دیا گیا۔ محسن داوڑ نے حکمتیار کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس میں انہوں نے افغان حکومت کو اپنا دشمن قرار دیا تھا۔ حبیب الرحمن حکمتیار نے ایک بیان میں کہا کہ محسن داوڑ اور ان کے ساتھی حکومت پر تنقید کرتے ہیں لیکن یہ حق حزب اسلامی کو نہیں دیتے کہ وہ بھی حکومت پر تنقید کرے۔ حبیب الرحمن نے کہا کہ جنگ میں لاکھوں کو پشتونوں کی جان لی گئی لیکن پی ٹی ایم لے رہنماوں کے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے تمام فریقوں کا تنقید کا نشانہ بنانا چاہیئے لیکن پی ٹی ایم ایسا نہیں کرتی۔ انہوں نے پی ٹی ایم کو یاد دلایا کہ افغان جنگ میں تین فریقین ہیں،غنی حکومت، طالبان اورامریکا اور تنقید سب پر ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اسلامی غنی حکومت کی غلط پالیسوں کے خلاف ہے کیونکہ وہ پرکسی وار میں کا ایک اہم کردار ہے۔ حبیب الرحمن کا دعویٰ تھا کہ اشرف غنی دوسروں کے کہنے پر جنگ جاری رکھے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اسلامی واحد پارٹی ہے جو جنگ میں شریک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے لوگوں کو سمجھنا چاہیئے کہ افغانستان میں جاری جنگ دوسرے ممالک کی پراکسی وار ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…