منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سعد رفیق نے( ن)لیگ چھوڑ دی ؟ تہلکہ خیزدعویٰ سامنے آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تازہ پوزیشن کے بعد لاہور کے مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے پارٹی چھوڑ دی اور کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے ہی چند ماہ قبل پارٹی رہنمائوں کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع

کے لیے ووٹ دینے کی اجازت دی تھی اور اب مختلف موقف اپنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی سے راہیں جدا کرنیوالے یہ رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ہیں ۔ یاد رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد ان کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس دوران پرویز الٰہی نے انہیں رہائی کی مبارکباد بھی دی تھی ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق بھی پارٹی قیاد ت سے خوش نہیں، بیانیے کے علاوہ وہ اس بات سے بھی خوش نہیں کہ وہ اور ان کے بھائی جب جیل میں تھے تو پارٹی قیادت نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ” میں نے حال ہی میں فعال سیاست سے اپنے آپ کو الگ کرلیا ہے ، ہمیں دیکھنا ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے ”ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی تیاریاں بھی نہیں کررہے ، پارٹی کے پرانے لو گ نئے بیانیے کے ناقد ہیں تاہم قیادت کی نئی نسل کو اس بیانیے سے امید اور بہتر مستقبل دکھائی دیتا ہے ۔ادھر برطانیہ میں موجود لیگی ذرائع نے پارٹی میں کسی بھی قسم کے اختلاف کی تردید کردی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…