منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزرائے تعلیم کانفرنس ختم چاروں صوبوں نے ملکر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق بڑا اور متفقہ فیصلہ کرلیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں میں کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام

صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اس دوران تعلیمی اداروں اور ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ موسم سرما کے شیڈول پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسزخطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے البتہ ابھی سکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق جو فیصلہ ہوگا اس پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔بعد ازاں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا اور اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے بعد کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…