جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرفتاریوں کی لہر جاری ن لیگ کے ایک اور اہم ترین رہنما گرفتار

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)چونیاں سے مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان گرفتار کر لیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق ایم پی اے احسن رضا خان 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے

مطابق ملزم کو جیو فینسنگ کر کے رشکئی انٹرچینج مردان سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم احسن رضا خان اینٹی کرپشن ٹیم کو دیکھ کرگاڑی چھوڑ کرفرار ہو رہے تھے۔احسن رضا خان پر چونیاں میں غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے گورنمنٹ اسپتال کنگن پور کی ایک ایکڑ زمین پر2 دکانیں تعمیر کی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کو بھی محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیاتھا۔ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)بلال بٹ نے بتایا کہ سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو چوک کمہاراں پر واقع ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے اینٹی کرپشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل حکومت خوف کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ذرائع اینٹی کرپشن کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ عبدالغفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…