وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کرونا کا شکار

16  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں جمعے کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، جمعہ کی نماز کے بعد کوویڈ 19 کا

ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس میں مبتلا پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی، عامر لیاقت کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔اہل خانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر عامر لیاقت حسین کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور گھر میں قرنطینہ تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…