جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گلگت بلتستان کی 19نشستوں پر نتائج مکمل پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف نہ ہی ن لیگ کون سب سے آگے نکل آیا؟راتوں رات صورتحال تبدیل

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 19نشستوں کے

مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6 پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پرپیپلز پارٹی، ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔گلگت بلتستان انتخابات میں 4 حلقوں کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں، 2 حلقوں میں پی ٹی آئی، 1 میں مسلم لیگ ن اور ایک میں پی پی پی کے امیدوار آگے ہیں۔دریں اثناپاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی ملک کے لئے خدانخواستہ نیشنل سیکیورٹی ایشو ثابت ہوسکتا ہے۔اپنے بیان میں سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملے نے رات آٹھ بجے جی بی ایل ای ون گلگت میں فارم 45 پولنگ اسٹیشن میں بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے،رات کے آٹھ بجے جی بی ایل اے ون گلگت ون کے 62 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 بھیجے جانا دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ا

نہوں نے کہا کہ سکارکوئی پولنگ اسٹیشن میں پی پی پی کے پولنگ ایجنٹس کو یرغمال بنایا ہوا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پاکستان پیپلزپارٹی سے جانب دارانہ سلوک کرکے انتخابی عمل کو متنازع بنانے سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی ملک کے لئے خدانخواستہ نیشنل سیکیورٹی ایشو ثابت ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…