اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک اہم اور پرانے رہنما نے کہا ہے کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں نواز شریف کی حالیہ پوزیشن بلوئنگ ہاٹ اینڈ کولڈ جیسی ہے، کیونکہ پی ایم ایل این قائد نے صرف چند ماہ قبل ہی پارٹی کے قانون سازوں
کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے ووٹ دینے کی اجازت دی تھی۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق پی ایم ایل این کے سینئر رہنما نے قطعی طور پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ نواز شریف کی اس حالیہ پوزیشن پر پارٹی لیڈرشپ میں بے چینی پائی جاتی ہے جس میں انہوں نے دو سینئر فوجی افسران کو 2018 کے الیکشن میں مبینہ رگنگ کا ذمہ دار اور عمران خان کو وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے لانے کا الزام عائد کیا تھا۔ لاہور سے پی ایم ایل این رہنما نے کہا کہ بہت سے بااثر پارٹی رہنما حالیہ اینٹی سٹیبلشمنٹ بیانیہ سے مکمل اتفاق نہیں کرتے۔ لاہور کے لیڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی گوجرانوالہ ریلی کے دوران موجودہ فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست ریفرنسز دیکھ کر پی ایم ایل این کے مرکزی رہنما صدمہ کی حالت میں ہیں۔ لاہور کے رہنما، جن کی پی ایم ایل این میں ایک سینئر حیثیت ہے، نے مزید کہا کہ یہاں آپ کا عمل متضاد ہے۔ایک موقع پر آپ ہم سے کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں آرمی چیف کے حق میں ووٹ دو۔ اب ہم سے کہا جارہا ہے کہ ایک مختلف، معاندانہ اور غیر مصالحتی موقف اختیار کریں۔