جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سانحہ کشمور دل چا ہ رہا ہے تمہارا ماتھا چوم لوں ، تمہیں گلے لگا لوں عمران خان کا اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ، بہادری پر شاباش

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمور میں چار سالہ بچی سے آبروریزی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملزم کی گرفتاری پر بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی۔

وزیراعظم عمران خان نے محمد بخش سے گفتگو میں کہا کہ دل چاہ رہا ہے تمہارا ماتھا چوم لوں اور تمہیں گلے لگا لوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے، آپ نے پولیس کاا میج مثبت کیا۔ اگلے ہفتے انسداد عصمت دری کا سخت آرڈیننس لا رہے ہیں۔ تمام خامیاں دور کر کے سخت آرڈیننس لایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمورکیس میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش اور ان کی بیٹی کی تعریف کی۔واضح رہے کہ سندھ کے علاقہ کشمور میں 4 سالہ بچی کی اجتماعی آبروریز کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس نے ہر شخص کو لرزا کر رکھ دیا۔پولیس کے مطابق کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کی اجتماعی آبروریزی کی گئی۔اس صورتحال میں ایس ایچ او محمد بخش نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی اور بیوی کو متاثرہ خاتون کیساتھ ملزمان کے پاس بھیجے گا، تاکہ ملزمان کو معلوم نہ ہو کہ پولیس ان کے

تعاقب میں ہے۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تھانیدار محمد بخش کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچی اور ماں کو اپنے گھر میں پناہ دی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے اپنی بیوی اور بیٹی کو استعمال کیا اور ملزم رفیق ملک کو پکڑ لیا۔ سندھ حکومت نے گزشتہ روز ان کی صاحبزادی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ باپ بیٹی کو ایوارڈ دینے کی تجویز بھی پیش کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…