ایل او سی کے کئی سیکٹرز پر شدید جھڑپیں ، پاک فوج کی جواب کاروائی نے بھارتی فوجیوں کو جنم واصل کر دیا ، آئی ایس پی آر نے تصدیق کر دی

13  ‬‮نومبر‬‮  2020

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں مجاہدین نے جھڑپ کے دوران چار بھارتی فوجیوں کوجہنم واصل کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ ہوئی، یہ جھڑپ نیلم ویلی کے دوسری طرف مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے میں ہوئی۔

یہ جھڑپ سات نومبر کی رات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں چار بھارتی جوان ہلاک ہوئے، بھارتی فوج کو اپنی عوام کے سامنے شدید ہزیمت اٹھانی پڑی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بجائے اپنی طرف دیکھنے کے اور مسئلہ حل کرنے کے بھارتی فوج نے 13 نومبر کو لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ میں توپخانہ اور بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے۔ ٹارگٹ ایریاز میں لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹرز شامل ہیں۔ دانستہ بلااشتعال فائرنگ میں بھارتی فوج انسانی حقوق عالمی معاہدوں کو بھی بھول گئی۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے چار سویلین شہید اور بارہ زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور انتہائی موثر جواب دیا۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کو جانی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس نقصان کو بھارتی میڈیا نے خود تسلیم کیا ہے۔ اس بہادرانہ کارروائی میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاک فوج اسی اصول پر عمل کرتی ہے، اپنے مادروطن اور کشمیری بھائیوں کا خون کے آخری قطرے تک دفاع کرینگے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…