جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ کس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا اعادہ؟تفصیلات سامنے آگئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین بل اینڈ ملینڈا گیٹس بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے تک مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے

مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین بل اینڈ ملینڈا گیٹس بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان کے کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں مقامی قائدین اور بااثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لیے پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ اور قومی کوشش ہے، پولیو مہم کو اس وقت کامیاب سمجھیں گے جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہو گا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کی کامیابی کا سہرا نچلی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں، موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کے سر ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کے درمیان کورونا کے دوران مؤثر انسداد پولیو کی مہم کے امور پر بھی بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے کورونا کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور وبا کے باوجود محفوظ پولیو مہم کے لیے اقدامات کی تعریف کی۔آرمی چیف اور بل گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے اور تمام بچوں کی صحت کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…