پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان متحرک حکومتی ترجمانوں کو بڑا ٹاسک دیدیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے ، حکومت ترجمان قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء ،مشیران،

معاونین بھی شریک ہوئے جس میں اپوزیشن کے بیانیہ ،ملکی معیشت اور گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومتی ترجمان قومی بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے،انہوں نے کہاکہ ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے، مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے، پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔ عمران خان نے کہاکہ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں، آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کے مثبت اعشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…