جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

بجلی دوبارہ مہنگی کرنے کی تیاریاں عوام کی جیبوں سے کتنے ارب روپے نکلوائے جائینگے؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائینگے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی صارفین پر مزید82ارب 69کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنیکی تیاریاں شروع ہوگئیں اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے درخواست موصول ہوگئی ہے۔نیپرا کو دی گئی

درخواست میں 82 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا کہا گیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی ہے۔درخواست کے ذریعے کمپنیوں نے نیپرا سے اپریل سے جون 2020 تک کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپیسٹی پرچیز پرائس کی مد میں 81 ارب 10 کروڑ روپے مانگے ہیں۔کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 56 کروڑ 70 لاکھ روپے اور یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 2 ارب 27 کروڑ روپے مانگے ہیں۔نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں روپے اضافی بوجھ بجلی صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…