جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہر گھر کو ملے گی اب سستی ترین بجلی ، لوڈشیڈنگ سے ہمیشہ کیلئے نجات،پاکستان کو زبردست پیشکش کردی گئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )ورلڈ بینک نے پاکستان کو سستی بجلی کے حصول میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کی توانائی ضروریات کے حوالے سے تازہ سروے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ورلڈ بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ

پاکستان کو سورج اور ہوا سے توانائی کے حصول پر تیزی سے عمل درآمد کرنا چاہئیے کیو کہ متبادل میں ہی توانائی میں ہی پاکستان کے پاور سسٹم کا مستقبل ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2030 تک کم از کم 30 فیصد بجلی شمسی توانائی اور ہوا سے حاصل کرنا ہو گی۔متبادل توانائی سے نہ صرف لاگت اور گرین ہاس گیس کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس سے پاکستان کو اگلے 20 سال میں 5 ارب ڈالر کے اخرجات کی بچت ہو گی۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نجی بن حسین نے کہا کہ متبادل توانائی سے فوری اور طویل مدتی معاشی اور ماحولیاتی فوائد حاصل ہوں گے۔ہم 2030 تک سستی اور قابل اعتماد بجلی کے حصول میں پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ پاکستان کو توانائی کے لیے زیادہ طویل المدتی پالیسی پر غورکرنے کی ضرورت ہے اور گھریلو درآمد شدہ کوئلے سے بجلی کی پیدوار میں نمایاں کمی لانی جانی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لوڈ شیڈنگ کے چکر کو دہرانے سے بچنے کی

ضرورت ہے جس کے کیے متبادل توانائی کے منصوبوں اور ٹرانسمیشن سسٹم سے وابستہ سرمایہ کاری کا عمل فوری شروع کرنا چاہئیے۔جب کہ نیشنل ٹرانسیمیشن اینڈ ڈسپییچ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر خواجہ رفت حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان شمسی اور ہوا کے

مقامی وسائل پر زیادہ انحصار کے ثمرات حاصل کر سکتا ہے۔خیال رہے کہ شنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے دو روز قبل ہی ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔ بجلی مہنگی کر نے سے صارفین پر 5ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا ،بجلی اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…