لاہور واپس جانے کو دل نہیں کررہا مریم نواز نے عوام سے گلگت بلتستان میں گھر مانگ لیا

10  ‬‮نومبر‬‮  2020

استور( آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پورا پاکستان آج جھولیاں اٹھاکر عمران اور انکے لوگوں کو بددعائیں دے رہا ہے ، عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے ، سلیکٹرز اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام ہیں ، کہتے تھے 90 دن

میں سب بدل دوں گا اب کہتے ہیں میرے پاس الہ دین کا چراغ نہیں ہے ، گیدڑ وعدہ کرتا ہے لیکن شیر وعدے نبھاتا ہے ، جس حکومت کو کونے کونے سے بددعائیں مل رہی ہیں کیا انہیں ووٹ دیں گے؟۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے استور میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بزدل لوٹے جھکتے بھی ہیں اور بکتے بھی ہیں ، جتنی چاہے دھاندلی کرلو جتنے چاہے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو توڑ لو ، بزدل لوٹے ہوسکتے ہیں بزدلوں کو خرید بھی سکتے ہو لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو نہیں خرید سکتے ، کیا ایسے لوگوں کو ووٹ دو گے جو نہ خواتین کا احترام کرتے ہیں اورنہ انسان کا ؟ جیل والد سے ملاقات کرنے گئی تو والد کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا ، مجھے سچائی کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا تھا ، حق کی آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا ، مجھے گلگت بلتستان کی عوام کی طرح نوازشریف کے ساتھ ڈٹے رہنے پر گرفتار کیا گیا تھا ، اپنی تقدیر ، ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ ایسی حکومت کے ہاتھ نہ دیں جو جاتی نظر آرہی ہے ، حکومت عزت کیلئے کی جاتی ہے ، ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے جو انہیں مل رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ 2018 ایک الگ وقت تھا ، تب تم نے دھاندلی کرلی اب گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گنجائش نہیں ہے ، مریم نواز تمہارا پیچھا نہیں چھوڑے گی بلکہ تمہیں گھر تک چھوڑ کر آئے گی ، اگر دھاندلی کی کوشش کی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، استور میں پیدا ہونے والے بچوں کا نام نوازشریف رکھاجاتا ہے ، نوازشریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں ، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ نبھاوں گی ، لاہور واپس جانے کو دل نہیں کررہا ، کیوں کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بے پناہ عزت دی ، اگر گلگت بلتستان میں رہوں تو مجھے گھر دیں گے نا؟۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…