اب بات صرف یہاں تک نہیں رکے گی ، ضرورت پڑی تو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی بلا لیں گے، چیف جسٹس گلزار احمد کے اہم کیس میں ریمارکس ، بڑا حکم جاری کردیا‎

10  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو ذاتی حیثیت سے

پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ مجوزہ کیس پر محکمانہ لیٹر بازی کی گئی لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا,اب بات صرف یہاں تک نہیں رکے گی،ہم سب کو بلائیں گے،ضرورت پڑی تو وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کو بھی طلب کریں گے،سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے،سیکرٹری ریلویز اور چیف سیکرٹری سندھ بتائیں کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ کیوں فعال نہیں ہوا،چیف جسٹس نے ایک موقع پر سیکرٹری ریلوے کو مخاطب کرتے ہو? کہا کہ آپ نے عدالت کے حکم کے باوجود تجاوزات ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا،آپ کو ایک بار سن لیا آپ نے کچھ نہیں کیا، کیوں نہ ابھی آپ کو فارغ کر دیں؟عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر ڈی جی ایف ڈبلیو او کو بھی ذاتی حیثیت سے پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دینے سمیت چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ریلوے کو دو ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکام دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…