اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ، آن لائن )پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے متعلق کچھ اور کہہ رہا تھا مگر میرے
منہ سے کچھ اور ہی نکل گیا ، اپنے جلسے کے الفاظ پر جہانگیر ترین سے معافی چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا اور جہانگیر ترین جیسے شخص نے اپنی ہر چیز بھی بیچ دی ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خطاب میں انہوں نے پشتو زبان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین نے جہاز چلائے اور اتنی زیادہ محنت کی لیکن پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین 7 ماہ برطانیہ میں قیام کے بعد گزشتہ ہفتے ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گیا تھا اور سات سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کا کام ہی الزام
لگانا ہے اس لئے اس کا جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اور شفاف ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال سیاست میں فعال کردارادا کرنے کا نہیں سوچا، ابھی اچھا خاصاتھکا ہوا، کچھ دن اور آرام کروں گا۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے ایک ٹوئٹ کی جس
میں انہوں نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کو اپنے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ٹوئٹر پرجاری بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری شوگر ملز 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کے خلاف کسی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملز 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت ختم اور قیمت کم کرنے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
ہے۔