بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان جیسے شخص کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتیں جب منہ کھولتے ہیں تو غلاظت ٹپکتی ہے،مریم نواز پھٹ پڑیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوپس (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان جیسے شخص کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتیں،حکومت کو ایک ہی کام آتا ہے جس کا نام انتقام، بدزبانی اور نوازشریف

سے حسد ہے،جعلی حکومت کی قسمت میں عوام کی خدمت کرنا نہیں لکھا،عمران خان اور ساتھی جب منہ کھولتے ہیں تو غلاظت ٹپکتی ہے،حکومت کا جہاز ڈوب رہا ہے، اب کوئی سوار نہیں ہوگا بلکہ چھلانگ لگائے گا، آج جو بیماری لاحق ہے اس کا نام عمران خان ہے، دنیا میں کووڈ 19 اب آیا تاہم پاکستان میں 2018 میں یہ بیماری آگئی تھی جو ماسک پہننے سے نہیں جائے گی ، اٹھاکر باہر پھینکنے سے جائے گی،لیگی اراکین گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے سینیٹ اور پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں۔ پیر کو عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں گوپس نہیں آئی اپنے بھائیوں کے گھر آئی ہوں، اگر گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو گوپس کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع بتارہا ہے گلگت بلتستان میں شیر آئیگا، آپ لوگ بہت مشکل اور دشوار گزار راستوں سے آئے ہو گوپس کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں تاہم جعلی حکومت اسے روک کر بیٹھی ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے گلگت بلتستان میں سابقہ

دور حکومت کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، یہاں سیاحت کو فروغ اس لیے ملی کیونکہ مسلم لیگ (ن) یہاں امن لے کر آئی۔انہوںنے کہاکہ دیامر اور بھاشا ڈیم پر نواز شریف نے جتنا کام کیا وہ آج تک کسی حکمران نے

نہیں کیا تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ وہاں کے عوام کو اس کا معاوضہ صحیح نہیں دیا جارہا اور نوکریوں میں بھی ان کا حق نہیں دیا جارہا، میں اس کے خلاف آواز اٹھاؤں گا۔انہوں نے جلسے میں موجود شاہد خاقان عباسی اور دیگر پارلیمانی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان

کے حقوق کیلئے سینیٹ اور پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں۔مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی، بے روز گاری سمیت عوام کے تمام مسائل کا حل صرف نواز شریف ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کبھی اس جعلی حکومت کو نہ حکومت سمجھا نہ اس سے کوئی

درخواست کی ہے، ان کے نصیب میں عوام کی خدمت کرنا نہیں لکھا۔مریم نواز نے کہاکہ گلگت میں چاہے سڑکیں ہوں، کینسر ہسپتال ہو یا پل ہوں، یہ سب نواز شریف اور (ن) لیگ نے بنایا ہے اور گلگت والوں کی تکلیف کو آسان کردیا ہے، گلگت میں انفرا اسٹرکچر کی وجہ سے لاکھوں

سیاح آئے، یہ انفرا اسٹرکچر بھی (ن) لیگ نے دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکسان کو آج جتنی بیماریاں لاحق ہیں، چاہے روٹی 30 روپے کی ہو، بجلی گیس کی قیمت میں اضافہ ہو، تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے جس کا نام نواز شریف اور ن لیگ ہے، پاکستان میں موٹرویز بنانا اور

پیٹرول کی قیمت کم کرنا، یہ سب نوازشریف کرتا ہے لیکن جھوٹے مقدمات جھیلنا اور ناحق جیل نوازشریف ہی کاٹتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو ایک ہی کام آتا ہے جس کا نام انتقام، بدزبانی اور نوازشریف سے حسد ہے، عمران خان جیسے شخص کا نام لینے پر بھی تکلیف ہوتی ہے۔

اس کا نام بھی لینا نہیں چاہتی، میاں صاحب نے پہلے ہی کہہ دیا ہے تم چھوٹے ہو، سائیڈ پر ہو، یہ بڑوں کی لڑائی ہے، میری مجبوری ہے کہ مجھے عوام کے مجرم عمران خان کا نام لینا پڑتاہے لیکن جب علاج مقصود ہوتو بیماری کانام لینا پڑتا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کو آج جو بیماری

لاحق ہے اس کا نام عمران خان ہے، دنیا میں کووڈ 19 اب آیا تاہم پاکستان میں 2018 میں یہ بیماری آگئی تھی جو ماسک پہننے سے نہیں جائے گی بلکہ اٹھاکر باہر پھینکنے سے جائے گی، اس بیماری نے ہماری وفاق کی اکائیوں، معیشت اور اداروں کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا، اس حکومت

کا احتساب کرنا ہے اور یوم احتساب قریب آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھی جب منہ کھولتے ہیں تو اسے غلاظت ٹپکتی ہے، ایسے شخص کا مقام وزیراعظم ہاؤس نہیں، ایسے شخص کوعوام کے حوالے کردوتاکہ عوام دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیں۔رہنما ن لیگ

نے کہاکہ حکومت اٰج گئی یا کل گئی، حکومت کا جہازڈوب رہا ہے اورڈوبتے جہاز پر کوئی سوار نہیں ہوتا بلکہ اس سے نیچے چھلانگ لگائیں گے، عوام نے لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا بلکہ شیر پر ٹھپہ لگانا ہے، لوٹوں کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں بلکہ بیت الخلا ہوتی ہے، ان لوٹوں کو یہاں بہتے دریا میں ہمیشہ کے لیے بہادیں گے، حکومت جارہی ہے، اسے خدا حافظ بھی نہیں کہنا اس کا یوم احتساب قریب آرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…