اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔ بجلی مہنگی کر نے سے صارفین پر 5ارب سے زاہد کا بوجھ پڑے گا ،بجلی اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 48پیسے کا اضا فہ کر دیا ہے
جس سے صارفین کو 5ارب کا اضافی بوجھ برداشت کر نا پڑے گا ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3روپے 20 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ پیداور ی لاگت 3روپے 68 پیسے فی یو نٹ تھی بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کی صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے مہینے میں کی جائے گی ۔