بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارک باد عمران خان نے اہم پیغام بھی جاری کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدارتی انتخاب میں کامیابی پر نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارک باد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ نومنتخب امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے جمہوریت پر

عالمی سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ مل کر غیر قانونی ٹیکس کی جنتوں کا خاتمہ کریں جہاں کرپٹ لیڈروں کی جانب سے قوموں کی دولت منتقل کی جاتی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ نو منتخب امریکی صدر کے ساتھ افغان امن اور خطے کے استحکام کیلئے بھی مل کر کام جاری رکھیں گے۔دوسری طرفصدرمملکت عارف علوی نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی دوستی کو جاری رکھنے اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے نائب صدر کمالہ ہیرس کو بھی مبارکباد پیش کی۔۔ انہوںنے کہاکہ عالمی سطح بالخصوص افغانستان اور پورے خطے کے امن کے لئے بہتر امریکی کوششوں کا منتظر رہوں گا۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی دوستی کو جاری رکھنے اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔قبل ازیںسابق صدر آصف علی زرداری نے جو بائیڈن کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن کا جمہوریت اور برداشت کا بیانیہ قابل تعریف ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو بائیڈن کے منتخب ہونے سے عالمی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ امریکہ کے نئے منتخب صدر عالمی امن کے بیانیہ کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…