جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

کرونا کیسزتیزی سے نمودار اسلام آباد میں 2یونیورسٹیاں سیل

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نمل یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور فاسٹ یونیورسٹی کا ایک ڈیپارٹمنٹ بھی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نمل یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور سٹاف میں 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائسنز

میں ،2 ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس میں ایک کورونا کیس رپورٹ ہوئے،پی ایس انگلش میں ایک،بی بی اے میں ایک اور پبلیکشن آفس میں بھی ایک کیس سامنے آیا،فاسٹ یونیورسٹی کے ایم ایس ڈیٹا سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،فاسٹ یونیورسٹی کے متاثرہ کلاس رومز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،وزارت صحت نے ضلعی انتظامیہ کو دونوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا، حکمنامے کے مطابق ہاسٹل میں رہنے والے متاثرہ طلباء طالبات کو آئسولیٹ کیا جائیگا،متاثرہ طلباء کے رابطے میں رہنے والے افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔یونیورسٹیز کی حدود میں ڈس انفیکشن کا عمل بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ یونیورسٹیز کے دیگر ڈیپارٹمنٹس کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ۔دریں اثنا کورونا سے متاثرہ تعلیمی اداروں کو کسی تاخیر کے بغیر فوری سیل کر دیا ہے۔اڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق کورونا سے متاثرہ تعلیمی

اداروں کو کسی تاخیر کے بغیر فوری سیل کر دیا ہے، ڈی ایچ او کے مطابق کسی تعلیمی ادارے کے ساتھ کوئی تعصب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کے لئے سکولوں اور یونیورسٹیز میں لاک ڈائون لگایا گیا ہے، وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہمارا ساتھ دیجئے ۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…