جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کا بیانیہ پی ڈی ایم پر بوجھ بننے لگا پیپلز پارٹی کے بعد2اور بڑی جماعتوں نے قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے پر اعتراض اٹھا دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کا بیانیہ پی ڈی ایم پر بوجھ بننے لگا ،پیپلز پارٹی کے بعد مزید دو جماعتوں کا بھی نواز شریف کی طرف سے قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے پر اعتراض اٹھا دیا،قومی وطن پارٹی اور جمعیت اہلحدیث کل پی ڈی ایم اجلاس میں

معاملہ اٹھائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں بھی پھوٹ پڑنا شروع ہو گئی ہے ،پیپلز پارٹی کے بعد 2جماعتوں نے بھی اداروں پر تنقید پر تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ قومی سلامتی ودفاعی اداروں کی قیادت کو نشانہ بنانا ہمارا ایجنڈا نہیں ،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی بلاول بھٹو کے موقف سے اتفاق کیا ہے، فضل الرحمان بھی کسی شخصیت کا نام لینے کی بجائے سلیکٹرز یا اسٹیبلشمنٹ کے نام استعمال کرنے کے حامی ہیں ۔ پی ڈی ایم کا اجلاس کل دن دو بجے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں ہوگا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کرینگے ،نوازشریف ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس سے خطاب کرینگے ،بلاول کی بھی ویڈیو لنک کے زریعے ہی شرکت کا امکان ،اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے پر غور ہوگا ، نوازشریف کے بیانیے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کو درپیش صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…