پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی( ن) لیگ کو مزید سرپرائز دینے کو تیار بلاول بھٹو کے اچانک رویے میں تبدیلی کی اصل وجہ تو اب سامنے اْئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن و سینئر صحافی کامران خان نے کہا  ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹون ذرا ہلکی رکھی ہے اور وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیانیہ سے قطع تعلق کررہے ہیں، کیونکہ گزشتہ چند روز میں دیکھا گیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی

کے لب و لہجہ میں تبدیلی آرہی ہے، جس میں سے ایک بار پھر مفاہمانہ سیاست کی جھلک نظر آرہی ہے،جو کہ اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کا خاصہ رہا ہے۔سینئر صحافی نے مزیدکہا کہ پیپلزپارٹی کی پاکستان کے ایک صوبے میں حکومت ہے تو انہیں یقینی طور پر سندھ میں اپنی حکومت کو بھی بچانا ہے، اس لیے وہ اس راستے پر نہیں چل سکتے جو نوازشریف نے اپنایا ہے کیونکہ وہ تو سیاست سے تاحیات نااہل ہوچکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بی بی سی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جو گفتگو کی گئی وہ سابق وزیراعظم کے لہجے اور گفتگو سے یکسر مختلف نوعیت کی بات تھی، جو مسلم لیگ ن کے قائد پچھلے کئی ہفتوں سے عوامی جلسوں میں کرتے رہے ہیں۔تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ن لیگ کے بیانیہ سے قطع تعلقی اختیار کی گئی ہے جو کہ پاکستان کی سیاست کا ایک اہم موضوع بن چکی ہے، جب کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی تو پہلے سے ہی ایک دوسرے کی متصادم جماعتیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…