پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک بھر میں کل سے ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا، اِن ڈور شادی کی تقریبات پرپابندی عائد ،سرکاری و نجی دفاتر میں عملے بارے بھی اہم حکم جاری، حکومت نے دوبارہ پابندیاں لگا دیں

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے کل ہفتے سے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، ماسک نہ پہننے والوں کو 100روپے جرمانہ کر کے تین ماسک فراہم کئے جائیں گے۔ ہالز کے اندر (اِن ڈور) شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے

31 جنوری 2021 تک پابندی عائد کردی گئی ،سرکاری و نجی دفاتر میں پچاس فیصد عملہ بلانے کی اجازت ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے اس ضمن میں بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ 31 جنوری 2021 تک رہے گا۔احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاز کورونا کے حساس شہروں میں ہو گا۔ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی، لاہور، اسلام آباد میں ہو گا۔احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا آغاز راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد میں ہو گا۔گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ ہو گا۔کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ ہو گا۔ فیصل آباد، بہاولپور، ایبٹ آباد میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں فیس ماسک کیلئے گلگت بلتستان ماڈل پر عملدرآمد ہو گا۔ گلگت بلتستان طرز پر ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ عائد ہو گا۔ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانہ کر کے تین ماسک فراہم کئے جائیں گے۔ این سی او سی کے مطابق احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے میں ان ڈور شادی تقریبات پر پابندی ہو گی۔ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی کا نفاذ 20 نومبر سے ہو گا۔شادی کی تقریبات کھلی فضا میں منعقد کرنے کی اجازت ہو گی۔ کھلی فضا

میں شادی کی تقریب ہیں ایک ہزار مہمان شریک ہو سکیں گے۔ سرکاری و نجی دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم پالیسی 7 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔سرکاری و نجی دفاتر میں پچاس فیصد عملہ بلانے کی اجازت ہو گی۔کورونا کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئے جائیں گے۔احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کیلئے چاروں صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…