اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز نے پاک فوج کا نام لیکر ایک اور بڑا بیان داغ دیدیا سکردو میں جلسے کے دوران مزید تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسکردو( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو اس کا تماشا پوری دنیا دیکھے گی ،عوام ووٹ کی پامالی نہ ہو نے دیں،الیکشن سے قبل پارٹی کے 8 سے9 لیگی امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کی گئیں ،نواز شریف کا پیغام ہے کہ پارٹی سے بیوفائی کرنے والوں کو عوام ووٹ نہ دیں

اور الیکشن پولنگ ڈے پر ان لٹیروں کا گھیرائو کریں۔عمرا ن خان جعلی وزیر اعظم ہیں ،تبدیلی سرکار نے پاکستان میں تباہی مچا دی ، گلگت بلتستان کی عوام ووٹ کی طاقت سے اس خطے کو تباہی سے بچائیں،وزیراعظم کو اپنے حقوق کا نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے،یہ جعلی وزیراعظم ہے صوبہ بنانے کا وعدہ جھوٹ ، حکومت کو آخری دھکہ گلگت بلتستان کے عوام لگائیں گے ، پاک افواج کی جگہ ہمارے دلوں میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سکردو پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ ہمیں سمجھ ہے کہ وزیراعظم مجبور ہے اور اسے اپنے حقوق نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 16 میں 8ـ9 امیدواروں کو توڑا جاچکا ہے۔ پارٹی سے بیوفائی کرنیوالاووٹ کا حق دار نہیں ہے۔جعلی وزیراعظم کا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ جھوٹ ہے ، حکومت کو آخری دھکا

گلگت بلتستان کے عوام لگائیں گے ۔مریم نواز نے حکومت اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا ہر وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ فریب ہے اور اس چالاکی کو گلگت

کے عوام بخوبی جانتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والے کو گھر پہنچا کر آنا ہے، یہ جو منہ پر ہاتھ پھیر کر بات کرتا ہے یہ جانے والا ہے، ان کو پریشانی بلا وجہ نہیں بلکہ یہ جاتا نظر آرہا ہے، بس آخری دھکا گلگت کے عوام لگائیں گے۔، گلگت بلتستان پر جب میٹنگ

ہو رہی تھی وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں چھپ کر بیٹھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمجھ آتی ہے کہ وزیراعظم مجبور ہے اور نوکری کرتا ہے، اسے اپنے حقوق کا نہیں پتا لیکن ان کے لیے تو کچھ کرتے جن کے حقوق کے لیے کرسی پر بیٹھے ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے

گلگت بلتستان میں 16امیدوار تھے جن میں سے 8ـ9 کو انہوں نے توڑ لیا ہے لیکن جو تھوڑا دباؤ برداشت نہ کرسکے، اپنے حق کے لیے کھڑا نہ ہوسکے وہ عوام کے حق کے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے وعدہ کیا کہ پارٹیاں چھوڑنے والے لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

گمبہ کے لوگوں کی دل سے قدر کرتی ہوں، جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ووٹ کا حق صرف ان کا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اگر آپ کو سڑکیں اور یونیورسٹیاں دیں تو وہ آپ کا حق ہے جو انہوں نے دیا، عوام کے نمائندے جیلوں

میں بھی جاتے ہیں اور ظلم کو سہتے ہیں لیکن عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے، نواز شریف ایک انسان کا نام نہیں بلکہ ایک وعدے کانام ہے، آج بھی 70 سال کی عمر میں بیماری کی حالت میں آج بھی عوامی حق کے لیے چٹان کی طرح کھڑا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اگر

ان لوگوں نے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کیونکہ یہ جانتے ہیں عوام جب بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی اور ان کا ووٹ چوری نہیں ہوگا تو عوام کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئیگا، اسی لیے گلگت کا الیکشن تاخیر کا شکار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی دل سے

قدر کرتے ہیں لیکن ان کی جگہ ہمارے دلوں اور سرحدوں پر ہے، فوج کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں ہے۔(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے یا بنانے کا اختیار کسی ادارے یا چند افراد کو نہیں بلکہ اس کا اختیار صرف عوام کو ہے، الیکشن والے د ن آپ نے حق اور

حرمت کیلئے کھڑ ا ہوناہے، پارٹی چھوڑنیوالوں کا گھیراؤکرناہے،انہیں ووٹ نہیں دینا، ووٹ چوری کرکے آتے ہیں وہ ووٹ چوروں کوجوابدہ ہیں، ہم آپ کے ووٹوں سے آتے ہیں ،آپ کوجوابدہ ہیں، یہ نوازشریف کی تقریرسے ڈرتے ہیں، شیرپرمہرلگانے کامطلب ہے آپ اپنی ترقی پر

مہرلگائیں گے، ووٹ چوروں کے آگے سرنہیں جھکائیں گے، اگر گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو تماشہ پوری دنیا دیکھے گی، جو چوری ہونا تھی ہوگئی اب اس کے بعد عوام اجازت نہیں دیں گے، اگر عوام دیکھیں کہ ووٹ چوری ہورہا ہے تو ان کرداروں کو بے نقاب کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…