ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ یا جوبائیڈن پاکستانیوں نے کس کی جیت کی خواہش کااظہار کردیا؟ دلچسپ صورتحال

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،واشنگٹن( این این آئی)امریکہ کی سیاست اور انتخابی عمل سے کسی بھی طرح کی آگاہی نہ رکھنے کے باوجود پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں غیر معمولی  دلچسپی لی اور اس پر بڑے پیمانے پر جواء بھی کھیلا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چائے کے کھوکھوں اور باربر شاپس سمیت دیگر اکٹھ والے مقامات پر شہریوں کی جانب سے امریکہ کے انتخابات میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن زیر بحث رہے ۔ شہری جو امریکی سیاست او رحتیٰ کہ ووٹنگ کے طریق کار اورحکومت کی تشکیل کے عمل سے بھی لا علم ہیں وہ اپنے اپنے تبصرے اورتجزیے کرتے ہوئے نظر آئے ۔ اکثریت نے بغیر کسی جواز کے جوبائیڈن کی کامیابی کی خواہش ظاہر کی ۔ دوسری جانب امریکہ میںہونے والے صدارتی انتخابات پر بڑے پیمانے پر بھی جواء بھی کھیلا گیا اور اکثریت نے جوبائیڈن کی کامیابی پر جواء کھیلا ۔دریں اثنا  ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نتائج سے سامنے آ رہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔ جیت کے لیے پرامید ہوں لیکن ابھی اعلان نہیں کررہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈلاوئیر میں خطاب میں انہوں نے کہاکہ واضح ہوگیا ہم مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی تو ہم جیت جائیں گے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ پاپولر ووٹ کا فرق بھی بڑھتا جائے گا، جیت میری نہیں تمام امریکی عوام کی ہو گی۔واضح رہے کہ امریکا میں 59ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ جو بائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہو گئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…