پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

جوبائیڈن وائٹ ہائوس سے چند ووٹ کی دوری پر ٹرمپ اب صرف ایک ہی صورت میںجیت سکتے ہیں اگر۔۔۔امریکی الیکشن میں فیصلہ کن موڑ آگیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوزف بائیڈن کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے اور وہ وائٹ ہائوس سے چند ووٹ کی دوری پر رہ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن دو مزید ریاستوں ویسکونسن اور مِشی گن میں بھی جیت گئے ۔

اس کے بعد ان کے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔انھیں جیت کے لیے الیکٹورل کالج کے کل ووٹوں 538 میں سے 270 ووٹ درکار ہیں۔ان کے حریف ری پبلکن پارٹی کے امیدوار موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 214 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔امریکا کے انتخابی نظام کے تحت تمام پچاس ریاستوں اور ضلع کولمبیا کو ان کی آبادی کے تناسب سے 538 الیکٹورل ووٹ الاٹ کیے گئے ۔ان میں واضح برتری حاصل کرنے والا امیدوار صدر امریکا ٹھہرتا ہے۔جوبائیڈن اپنے حریف ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملک بھر میں مقبول عام ووٹ میں بھی آگے ہیں.انھوں نے اب تک صدر ٹرمپ سے 27 لاکھ 90 ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں اہم مسابقتی ریاستوں میں زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے اور وہ الیکٹورل کالج میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی وجہ سے جیت گئے تھے جبکہ ان کی حریف ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ان سے ملک بھر میں

30 لاکھ مقبول عام زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔امریکا کی پانچ ریاستوں جارجیا ، نیواڈا ، شمالی کیرولینا ، پنسلوینیا اور الاسکا کو صدارتی انتخابات میں اہم مسابقتی میدان قراردیا جاتا ہے اور ان ریاستوں نے دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ ہوتا ہے۔ان پانچوں ریاستوں

میں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ہزاروں ووٹوں کی گنتی بھی باقی ہے۔جوزف بائیڈن کی اب تک کی واضح برتری کے باوجود صدر ٹرمپ اگر ریاست پنسلوینیا میں انھیں پچھاڑ دیتے ہیں اور مذکورہ باقی تین ریاستوں میں

بھی ان کی جیت ہوجاتی ہے تو وہ الیکٹورل کالج کے 270 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔انھوں نے 2016 میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں پنسلوینیا میں کامیابی حاصل کی تھی۔اس مرتبہ اگر وہ اس ریاست میں ناکام رہتے ہیں تو پھر انھیں باقی پانچ ریاستوں میں واضح

برتری سے جیتنا ہوگا۔پنسلوینیا میں بدھ کی شب تک 75 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی تھی۔ان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 55 فی صد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل تھی جبکہ جو بائیڈن نے 43 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے۔اس ریاست کے دو بڑے شہروں فلاڈلفیا اور پٹسبرگ میں ڈالے

گئے ووٹوں کے ابھی انتخابی نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔ان دونوں شہروں میں روایتی طور پر ڈیموکریٹس جیتتے چلے آرہے ہیں۔ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوزف بائیڈن اگر ریاست نیواڈا اور ویسکونسن میں واضح برتری حاصل کرلیتے ہیں تو پھر باقی تین ریاستوں جارجیا ، مشی گن اور

پنسلوینیا میں معمولی جیت کی صورت میں بھی وہ وائٹ ہاس پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔دمِ تحریر ریاست نیواڈا میں 86 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی تھی اور ان میں جوبائیڈن کو معمولی برتری حاصل تھی۔انھوں نے 493 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ صدر ٹرمپ کے حق میں 487 فی صد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…