منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نتائج آنے سے پہلے پاکستان کی بڑی کامیابی بھارتی میڈیا آگ بگولہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے پاکستان کی کامیابی سامنے آئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کوپاکستان میں شامل کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے نیا نقشہ ٹویٹ کیاہے ۔نقشے میں پاکستان کے ساتھ

کشمیر کو بھی شامل کیاگیا۔نقشے میں دکھایا گیا کہ پوری دنیا ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکنز کی حامی ہے جبکہ جوبائیڈن کو بھارت کی حمایت حاصل ہے۔نئے نقشہ جاری ہونے پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ٹرمپ جونیئر پر شدید تنقید کی جبکہ میڈیا سے غصے میں آ کر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوریج بھی بند کر دی اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی بھر پور کوریج کے ساتھ ساتھ ان کی جیت کے دعوے کرتے رہے ۔دریں اثنا واشنگٹن میں واقع وائٹ ہاوس کے سامنے ہنگامہ آرائی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے سامنے ٹرمپ کے مخالفین جمع ہو گئے اور بعض مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی بھی کی، ہنگامہ آرائی کرنے والے ماسک پہنے افراد کو پولیس کی جانب سے پکڑنے کی کوشش کی گئی۔وائٹ ہاوس کے سامنے مجمع میں موجود نوجوانوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو پولیس سے بچانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے مشتعل

افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے پر مزید ہنگاموں کے خدشے کے پیش نظر امریکی دارالحکومت واشنگٹن، لاس اینجی لس، نیو یارک سمیت کئی شہروں میں دکانوں اور ریسٹورانٹس کو لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے منصبِ صدارت پر فائز ہونے کا معرکہ سر کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اْن کے حریف جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…