تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز وفاقی حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

3  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور، اسلام آباد ( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اہم فیصلوں کے لئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس پرسوں طلب کرلیا ۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جبکہ صوبائی وزرائے اور اعلیٰ حکام بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوںگے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال ، موسم سرما کی چھٹیاں اور آٹھویں بورڈ کا امتحان لینے یا نہ لینے جبکہ تعلیمی سال کو یکم اپریل کی بجائے یکم اگست تک بڑھانے کے فیصلوں پر غور اور بعد ازاںحتمی اعلان کیاجائے گا۔دریں اثناوزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کو لے کر ابھی ہم اْس مرحلے پر ہیں جہاں بروقت فیصلے نہ کیے گئے تو صورت حال خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔اپنے بیان میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں زیادہ سختی کی ضرورت ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد کالج کو 7 روز کے لیے بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ۔علی حیدر ڈوگر، گرلز ایم سی ہائی سکول کی 5 طالبات بھی کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد سکول کو 5 روز کے لیے سیل کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…