پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس نے درسگاہوں میں پنجے گاڑھ لئے ،متعدد تعلیمی ادارے سیل ،طلبا وطالبات کو گھر بھیج دیاگیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں 6 طالبات کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات کورونا کا شکار ہوئی ہیں۔کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد کالج کو 7 روز کے لیے بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ۔علی حیدر ڈوگر، گرلز ایم سی ہائی سکول کی 5 طالبات بھی کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد سکول کو 5 روز کے لیے سیل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ایک اور ڈاکٹر بھی کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈاکٹر صادق حسین کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں واقع سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کرگئے ، جہاں عالمی وبا کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کئی دنوں سے زیر علاج تھے ، جن کی عمر55 سال بتائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر صادق حسین پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سابق صدر تھے، دریں اثناملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ چندہ ماہ

کے دوران ایک دن کے ریکارڈ کیسز ہیں ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار 774، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 749، بلوچستان میں 15 ہزار 977، گلگت بلتستان میں 4ہزار 293، اسلام آباد میں 20 ہزار 243 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 330 کیسز رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…