پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کو سزا کیوں نہیں ہو سکتی ؟ پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری‎

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔جج راجہ جواد عباس نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس کے مطابق30اگست کی رات 10 بجکر 15منٹ پر واقعہ کا مقدمہ دوسرے روز درج کروایا گیا۔تھانہ دوکلو میٹر سے کم فاصلے پر

ہونے کے باوجود 16 گھنٹے بعد مقدمہ درج کروایا گیا۔ ریڈزون میں واقعے کا مقدمہ فوری درج نہ کرانے کی معقول وجہ ریکارڈ پر نہیں لائی گئی۔فیصلے میں درج ہے کہ عمران خان کے خلاف قتل، اقدام قتل، دہشت گردی یا دیگر جرائم کا الزام نہیں۔ عمران خان پر بطور سربراہ سیاسی جماعت کارکنان کو اکسانے کا الزام ہے۔جج راجہ جواد عباس نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ عمران خان پرکارکنان کو پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کرنے کاالزام ہے۔ عمران خان کی تقریر کی ویڈیو ،آڈیوریکارڈنگ یا ٹرانسکرپٹ کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔عمران خان نے کارکنوں کو پتہ بھی توڑنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے منع کیا۔ عمران خان پر سرکاری املاک اور اداروں پر حملہ کیلئے مشتعل کرنے کے الزامات ناکافی ہیں۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پراسیکیوشن کے مطابق 21 ہزار کارکنوں کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی ہدایات دی گئیں۔ چند وجوہات کی بنا پر وقوعہ کا مقدمہ صرف 131 لوگوں کے خلاف درج کیا گیا۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھا تو 21 ہزار لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ دفعہ144کے باوجود ریڈزون میں داخل ہو کر دھرنا دینے کی اجازت کیوں دی گئی۔ملزمان کے خلاف خاص جرم کے تحت نہیں بلکہ عمومی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے۔ پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ مقدمہ سیاسی مخالفت میں درج کیا گیا۔ ایسے شواہد نہیں جو پراسیکیوشن کے کیس کو فائدہ دے سکیں۔پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس مزید چلانا عدالتی وقت کو ضائع کرنے کے مترادف ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…