جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑیگا مریم نواز، شہبازشریف اور حمزہ سے ملاقات کرتے رو پڑیں

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا،آئندہ سال انتخابات کا سال ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کریگی ۔ احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو

کرتے ہوئے اہوں نے کہا کہ ش، ن اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں،کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے انہیں بھگتنا پڑے گا۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت میں پارٹی صدر اور اپنے چچاشہباز شریف اوراپنے کز ن حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔مریم نواز اپنے چچا اور کزن سے گلے ملیں اور اس دوران انکی آنکھیںبھر آئیں ۔ مریم نواز نے شہباز شریف سے مجموعی صورتحال سمیت سیاسی امورپر بھی بات چیت بھی کی ۔ مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہم امورپر تبادلہ خیال کیا ۔ اس سے پہلے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بکتر بندگاڑیوں پر احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔ دونوں شخصیات کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…