ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا۔گلگت بلتستان کے 73 ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے

کہا کہ جب شاہراہ قراقرم بن رہی تھی تو اس وقت 15 برس کی عمر میں کرکٹ کھیلنے یہاں آیا تھا، اس وقت سے ہی یہاں کی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور عوام نے بہت قربانیوں کے بعد اس علاقے کو آزاد کرایا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے اس موقع پر گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے آج پورا کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ جب تک وزیراعظم ہوں ہر سال گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے یہاں آؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…