پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مودی حکومت کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام ہوگئی اسلامی ملٹری اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے بھارت کو آئینہ دکھا دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( آن لائن) عالمی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے کیونکہ ہم نے کشمیری بھائیوں پر مظالم کو قریب سے دیکھا ہے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے عزم اور بہادری کی تعریف کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی ملٹری اتحاد کے سربراہ و سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے کیونکہ ہم نے کشمیری بھائیوں پر مظالم کو قریب سے دیکھا ہے، تقسیم ہند کے بعد سے ہی غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہول ناک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی عظیم جدوجہد میں ہزاروں افراد نے شہادت کو قبول کیا، نریندر مودی کی فاشسٹ اور جابرانہ حکومت غیر انسانی سلوک کے باوجود کشمیریوں کا عزم توڑنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے عزم اور بہادری کو تسلیم اور تعریف کرتے ہیں۔جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ اگست 2019ء سے ہندوستانی مظالم وحشیانہ حد تک بڑھ گئے، ہندوستان نے غیرقانونی اور یک طرفہ طور پر آرٹیکل 370 اور 35A کو کالعدم قرار دیا تھا، اقوام متحدہ کی

قراردادوں کے مطابق معصوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دینا ہوگا۔عالمی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بار بار مختلف بین الاقوامی فورمز میں تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، کشمیر کاز کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…