اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ میں لاہور جلسے سے قبل ہی نواز اور شہباز گروپ واضح ہونے لگا ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ دو گروپ میں بھٹ گئی ہے ۔ گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 84 میں سے
صرف 28 رہنما ئوں نے شرکت کی ، مریم نواز کے کی پالیسوں سے رہنمائوں کی اکثریت ناراض دکھائی دیے ،تاہم شاہد خاقان عباسی اس کی وضاحتیں بھی کرتے رہے ۔ ن لیگی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی اور مریم نواز کی طرف سے یکطرفہ فیصلوں پر شدید گرما گرمی ہوئی ہے ، مریم کی پالیسی سے ن لیگ کے سینئر رہنما ناراض دکھائی دیئے اور اراکین کا شکوہ ہے کہ مریم نواز کسی بھی فیصلے سے قبل پارٹی کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہیں۔ ن لیگی سینئر رہنمائوں خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ اراکین کی شکایت دورکریں اور انہیں اعتماد میں لائیں ،