اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سابق گورنر محمد زبیر کا دعویٰ غلط ہے، سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کھل کر بول پڑے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن+ این این آئی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر بابر افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ بیان بازی کے معاملہ پر فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے، سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے،آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرسے پوچھا گیا کہ کیا فوج کو نشانہ بنانے کی صورتحال پر ہرٹ ہوئے ہیں؟ جس

کے جواب انہوں نے کہا سوال ہرٹ کا نہیں، فوج میں شدید غصہ ہے۔فوج کے رینکس اینڈ فائل کو الگ نہیں کر سکتے۔ موجودہ بیان بازی کا معاملہ فوجی قیادت سے لیکر سپاہی تک تمام رینکس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے۔سابق گورنر محمد زبیر کا دعوی غلط ہے، آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے۔ پاک فوج ہرسطح پر متحد ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے،پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے 26 جنوری کو ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی،ہم نے دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا، اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، پاکستان کی فتح کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا، ابھی نندن کو جینوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ریکارڈ کی درستگی ہے، گزشتہ روز ایک بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، منفی بیانیہ

بھارت کی شکست اور ہزیمت کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے 26 جنوری کو ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی، دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے وہ خالی پہاڑوں پر پھینک کر چلے گئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ افواج پاکستان کے چوکنا رسپانس نے دشمن کے عزائم کو

ناکام بنایا، پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا، دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا، اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، پاکستان کی فتح کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا

انتہائی گمراہ کن ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ابھی نندن کو جینوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان کے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ایک موقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کے ابھی نندن کے رہا کرنے کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…