پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کونسی دکانیں 24گھنٹے کھلیں رہیں گی اور کونسی دکانیں رات 10بجے تک بند کرنا ہونگی؟پنجاب حکومت نے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی، آن لائن)ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک بند کر دی جائیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز، ٹائروں اور پھلوں کی دکانیں، تندور اور آٹا چکیاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوریئر سروس، ہوٹل اور پیٹرول پمپس بھی 24 گھنٹے کھلے رہ سکیں گے اور اجازت کے حامل کاروبار والے 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، فیصلے کا اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہو گا۔دوسری جانب ملک میں کو رونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ایک بار پھر متاثر ہونا شروع ہو گئیں۔لاہور کے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں گزشتہ دو ماہ سے اسکواش کی سرگرمیاں کورونا وائرس کے ایس او پیز کے ساتھ جاری تھیں، اس دوران ایک ایج گروپ ٹورنامنٹ بھی کھیلا گیا لیکن اب پنجاب اسکواش کمپلیکس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسکواش

ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کمپلیکس کو بند کیا گیا ہے جب کہ کم از کم دو کھلاڑیوں میں بھی کووڈ 19 کی علامات پائی گئی تھیں۔پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیراز سلیم کے نام سے کمپلیکس کے مرکزی دروازے پر نوٹس چسپاں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسکواش کمپلیکس حفاظتی وجوہات کے باعث 4 نومبر تک بند کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…