بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری کو ایک اور طاقتوروزارت دینے کا فیصلہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ارشد شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک

اور اہم وزارت مل سکتی ہے۔اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اگلے چند روز کے دوران کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کر سکتے ہیں۔ کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی، فواد چوہدری کو ایک اور طاقتور وزارت ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ حکومت کی فنانس ٹیم میں بھی تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں۔ سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہاہے کہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے کابینہ میں کچھ تبدیلیوں کی اطلاع ہے، شوکت ترین کا نام لیا جارہا ہے، میں نے شوکت ترین کو فون کیا اور انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابھی کسی نے بات نہیں کی۔اس سے اندازہ کریں کہ حکومت مالی، انتظامی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہے۔ حفیظ شیخ کا یہاں کیا ہے؟ وہ ایک بریف کیس لے کر آئے ہیں ، جس طرح شوکت عزیز لے کرآئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…