اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے نیب کی درخواست مسترد کر دی ، نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے
کی نیب کی اپیل پر سماعت کی ۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف مشکوک ٹرانزیکشنز کی وجہ سے کرپشن کے مرتکب ہوئے ، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ مشکوک ٹرانزیکشنز کرپشن کے زمرے میں نہیں آتیں ، جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں عدالت اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تشریح کر چکی ہے ، ہائیکورٹ احکامات کے وقت شہبازشریف پر سفری پابندی غیر ضروری تھی ۔نیب نے کہا کہ اب کیس میں کافی پیشرفت ہو چکی ہے ،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ عدالت نے ان حالات کو دیکھنا ہے جب ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا تھا، بینچ نے مختصر سماعت کے بعد نیب کی درخواست کو خارج کردیا۔