اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو ایک بار پھر امن کی پیشکش‎

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں ،اقتدار سنبھالتے ہی بھارت سے کہا تھا آپ ایک قدم آئیں ہم دو قدم آپکی طرف آئیں گے، برصغیر کے لوگوں کے لیے سب سے اہم چیز امن ہے، امن سے ہی ترقی کی راہیں کھلیں گی اور خوشحالی آئیگی، کشمیریوں کو حق خودرادیت ملنے تک میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں

بھارتی قبضے کے 73سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 73 سال قبل بھارت نے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا اور کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق سے محروم کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا حق چھین لیا اور کشمیریوں کی دکھ بھری داستان طویل عرصے تک چلتی رہی ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کے لیے ظلم کی نئی داستان شروع ہوئی، بھارت نے 9 لاکھ فوج کے بل بوتے پر80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو حاصل بچے کچھے حقوق بھی سلب کر لیے ہیں اور کشمیری قیادت اور ہزاروں نوجوانوں کو بھارت نے جیلوں میں ڈال دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کو ایک طرح کی جیل بنا دیا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے بدقسمت لمحہ ہے کہ وہ نہ بھارتی شہری ہیں اور نہ انہیں حق خودارادیت ملا ہے۔انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو ووٹ سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا تھا، کشمیریوں کو حق خودرادیت ملنے تک میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کروں گا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی واضح ہے اور وہاں اجتماعی قبریں بھی ملی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں، میڈیا کی آواز بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، میں آج بھی بھارت سے کہتا ہوں کہ پاکستان امن چاہتا ہے، اقتدار سنبھالتے ہی بھارت سے کہا تھا آپ ایک قدم آئیں ہم دو قدم آپکی طرف آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ آج برصغیر کے لوگوں کے لیے سب سے اہم چیز امن ہے، امن سے ہی ترقی کی راہیں کھلیں گی اور خوشحالی آئے گی۔عمران خان نے کہا میں پھر بھارت سے کہتا ہوں کہ ہم امن کے لیے تیار ہیں، امن کیلئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کا فوجی محاصرہ ختم کرنا ہو گا، امن کے لیے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ استصواب رائے سے کر سکیں، عالمی برادری نے جو وعدہ کیا تھا وہ حق کشمیریوں کو ملنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…