اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کوئٹہ جلسہ، نوازشریف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میںپی ڈی ایم جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ، اس موقع پرانہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے نام ایک پیغام جاری کیا ،اپنے خطاب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے نام اپنے

پیغام میں کہا کہ یہ آپ کا اپنا ملک ہے اور آپ اس کے لیے جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے، آپ نے اس کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے ، اتنا ہی اہم اس کے آئین کی تابعداری ہے ، آئین شکنی ہوتو ظلم کا دور شروع ہوجاتاہے، جب آپ کسی فرد واحد یا مفاد پرسٹ ٹولے کے ساتھ ملتے ہیں تو اپنے حلف کی پاسداری نہیں کررہے ہوتے، ملک کو بچایئے۔اس سے پہلے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشر ف نے کہا ہے کہ دو سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہوچکا ہے ،عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے ، اب یہ نہیں ہوگا کوئی کرکٹ کھیلتے کھیلتے وزیر اعظم بن جائے ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بولا، الیکشن میں جھوٹے وعدے کیے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، وقت آگیا ہے کہ حکمرانی وہ کرے جسے عوام منتخب کریں، اب یہ نہیں ہو گا کہ کوئی کرکٹ کھیلتے کھیلتے وزیرِ اعظم بن جائے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا

کہ حکومت کے وزیر کہتے ہیں کہ جلسوں سے حکومت نہیں جاتی، تو پھر آپ کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ جس طریقے سے آئے تھے وہ طریقہ ہی غلط تھا، اب پاکستان کی ساری جماعتیں اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔انہوںنے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے

کہاکہ آپ نے کہا کہ دیگر سیاست دان کرپٹ اور ہم ایماندار ہیں، آپ نے کہا دیگر سیاست دان کرپٹ اور ہم ایماندار ہیں، جھوٹ بولنے والے کیلئے دنیا اور آخرت میں سخت سزا ہے، آج بچہ بچہ جانتا ہے یہ نااہل حکومت ہے،وقت آگیا ہے پاکستان کی حکمرانی وہ کرے جو عوام کے

ووٹ سے آئے گا۔جے یو پی کے اویس نورانی نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرنا چاہتی ہے، ایسے احتساب کے عمل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ملک کا آئین توڑنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے، آنے والا وقت پاکستان کے عوام کا ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے، حکومت نے دوسال میں ثابت کردیا کہ وہ عوام کی مشکلات حل نہیں کرسکتیں، وہ احتساب کی گردان کرتے ہیں اور احتساب نہیں انتقام لیتے ہیں، یہ دوائیں، پٹرول اور آٹا غائب کرکے مہنگا کرنے والا نیا پاکستان ہے۔

اس غیر آئینی اور غیر اخلاقی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، غریب آدمی کیلئے 2 وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے، ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا، موجودہ دور

حکومت میں عوامی مشکلات اور مسائل دور نہیں کیے گئے، آئندہ انتخابات کے نتیجے میں عوام کی خواہش پر حکومت آئے گی۔آفتاب شیر پائو نے کہاکہ حکومت کی نااہلی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور گوجرانوالہ جلسے کے

بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کروائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ (حکومت) کراچی میں اتنی خوفزدہ ہوگئی کہ مرکز نے صوبے پر حملے کردیا اور دستخط کیلئے آئی جی پولیس کو اغوا کرلیا۔انہوں نے کہا کہ اس نااہل حکومت نے خود کو

الگ تھلگ کرلیا ہے اور اس کی ہرپالیسی ناکام ہوگئی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد صفدر کے ساتھ کراچی اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ

کی کوئٹہ آمد پر پیش آئے واقعات کی مذمت کی۔انہوں نے بلوچستان کا عمران خان کیلئے پیغام ہے کہ آپ نااہل اور ناکام ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں ایک ہوگئی ہیں، سب کو مل کر وفاق سے صوبوں کا حق لیناہے، بلوچستان کو گیس اور

خیبرپختونخواکو بجلی سے محروم رکھا جار ہاہے، بلوچوں اور پختونوں کو مل کر بلوچستان کے حقوق حاصل کرنا ہیں، گوادر پر سب سے پہلا حق بلوچستان کا ہوناچاہیے، پنجاب اور پورے پاکستان سے جو آواز اٹھ رہی ہے اس کا بھی مقدمہ لڑنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…